بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے: رپورٹ

سری نگر(پی پی آ ئی)کشمیر میڈیا کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جسے اس کے تاریخی تناظر میں حل کرنے کی ضرورت ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت ایک حقیقت ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدام اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ بھارت کی توسیع پسندانہ ذہنیت اسے یہ تسلیم کرنے سے روک رہی ہے کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت کے 5اگست 2019کے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردا د و ں کے منافی ہیں۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے کشمیریوں کے حق کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہا ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا منصوبہ اقوام متحدہ کی قراردادو ں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اور تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں مدد دے۔