بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے مزید 70 ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے 70 ممبران قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر اور فواد چودھری سمیت 70 اراکین قومی اسمبلی کی درخواست پر سماعت کی جس میں سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے ممبران اسمبلی کا مؤقف نہیں لیا، الیکشن کمیشن نے استعفے منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے اور الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد سے روکے۔عدالت نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے کے الیکشن کمیشن کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا، لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کروانے سے بھی روک دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں سپیکر کے نوٹیفکیشن سے متعلق سماعت 7 مارچ کو ہوگی۔