عمران خان کیخلاف مقدمے سے دہشتگردی گردی کی دفعات خارج
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیسز میں دہشت گردی کے دفعات حذف کردیں۔فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جواد عباس حسن نے فیصلہ سنایا جس کے بعد عدالت نے دہشت گردی کی دفعات نکال کر کیس سیشن کورٹ کو بھیج دیا۔واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران مشتعل افراد نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز پر دھاوا بولا تھا۔حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں تقریباً 70 افراد کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں پارلیمنٹ ہاؤس، پی ٹی وی اور سرکاری املاک پر حملوں اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات بھی شامل تھیں۔
