بارکھناناوقعے کی جلد از جلد تحقیقات کر کے واقعے میں ملوث مجرموں کو کڑی سزا دی جائے: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بارکھنان کے افسوسناک اور قابل مذمت واقعے کے محرکات اور وجوہات جو بھی ہوں، یہ ہمارے معاشرے کے مجموعی شعور پر سوالیہ نشان ہے، واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کر کے واقعے میں ملوث مجرموں کو کڑی سزا دی جائے، ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ جہاں لوگوں، عورتوں اور بچوں پر تشدد کر کے ان کی لاشیں کنویں میں پھینک دی جاتی ہیں؟۔اپنی ٹویٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم میں دل دہلادینے والے انکشافات سامنے آ رہے،جو متاثرین اور ان کے خاندان پر گزری ہے اس کا کوئی ازالہ نہیں کر سکتا،بہیمانہ تشدد، قتل اور لاشوں کی بے حرمتی نے ہم سب کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

Next Post

گوانتانامو بے جیل سے دو پاکستانی رہا

Fri Feb 24 , 2023
واشنگٹن(پی پی آ ئی)امریکا کے بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل میں قید دو پا کستانیوں کو 20 سال بعد پاکستان منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ گوانتانامو بے کیوبا کے حراستی مرکز میں بیس سال تک قید رہنے کے بعد دو پاکستانی بھائیوں […]