راولپنڈی (پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نوازکے مضحکہ خیزبچگانہ مطالبات سے کام نہیں چلے گااب حکومت کوالیکشن کرواناپڑیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اورمریم جوزبان ججوں کیخلاف استعمال کررہے ہیں اْس سے آنے والے الیکشن کاخوف ظاہرہوتاہے، ایک طرف کہتے ہیں فل کورٹ بنایاجائے،دوسری طرف کہتے ہیں 2ججوں کوہٹایاجائے،راجن پورمیں پی ٹی آ ئی کو تاریخی ووٹ ملیں ہیں۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے کہاہے کہ صدربھی الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں،سپریم کورٹ اہم فیصلے کے قریب ہے،ایک طرف بچت کا نعرہ ہے، دوسری طرف85وزراکاجمعہ بازارلگاہے۔65کروڑروپے غیرضروری وزرانے غیرضروری دوروں پرخرچ کیے ہیں، اس میں بلاول کے اخرجات شامل نہیں صدرنے اٹارنی جنرل پر عدم اعتماد اور سلمان راجہ کووکیل مقررکیا۔