پنجاب میں عشرہ محرم کے دوران پولیس کے 30,000 سے زائد اہلکار3683 مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے تعینات

مجالس و جلوس عزا کے لیے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا حکم

وزیر ایکسائز کے پی کا دورہ خیبر پولیس اسٹیشن ، منشیات کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، عاصم افتخار کی مسئلہ یمن پر خصوصی ایلچی سے ملاقات

آئندہ 60 روزہ ایران ،امریکہ مذاکراتی دور انتہائی اہم ہوگا:سابق صدر آزاد جموں و کشمیر

بلوچستان میں خواتین کو ہنر مند بنانے کیلیئے تربیتی مراکز بنانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پہلے حریم شاہ کے ساتھ نہیں تھا لیکن اب ہوں:بلال شاہ

جلد پاکستان آکر مخالفین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز پرشوہر بلال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
متنازع پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز پر ان کے شوہر بلال شاہ نے خاموشی توڑ دی، ان کا کہنا ہے کہ پہلے حریم شاہ کے ساتھ نہیں تھا لیکن اب ہوں۔یاد رہے کہ حال ہی میں متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہیں۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ ویڈیوز ان کی اپنی سہیلیوں صندل خٹک اور عائشہ ناز نے لیک کی ہیں۔ ان کے شوہر بلال شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے حریم نے بتایا تھا کہ وہ گزشتہ برس ان ویڈیوز کے وائرل ہونے سے قبل ہی ایف آئی اے میں شکایت درج کرواچکی ہیں لیکن ایف آئی اے نے مواد کے منظر عام پر آنے تک انتظار کرنے کا کہا تھا۔بلال نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بتایا جائے کہ یہ کس ملک کا قانون ہے جہاں قتل کی دھمکی پر کہا جاتا ہے کہ پہلے مرنے کا انتظار کرو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنا آئندہ اسپین کا دورہ بھی کینسل کردیا ہے، ہم جلد پاکستان آکر مخالفین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔واضح رہے کہ حریم شاہ اکثر ہی مختلف تنازعات اور لیک ویڈیوز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں یہاں تک کہ ایک بار تو ٹِک ٹاکر کو سونے اور نقد رقم کی اسمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر ترکی میں حراست میں بھی لیا گیا تھا۔