ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 45مثبت کیسز رپورٹ
اسلام آباد (پی پی آ ئی) پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں ایک بار پھر اضا فہ ہو گیا۔ ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 45مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار575کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 45افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.98 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوئے،جبکہ 09مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
