ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر اپیلوں کو سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نمٹا دیا

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی اپیلوں کو سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نمٹا دیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے معاملے گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ عدالت اپیل سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں منظور کرے،میرا موقف یہی ہے الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں۔عدالت نے کہاکہ اپیل کوسپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نمٹا دیتے ہیں،عدالت نے اپیلوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نمٹا دیا۔