مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیئے۔تحریک انصاف کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی درخواست پر سماعت آج ہی کی جائے، سیشن عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دئیے جائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کئے تھے۔گزشتہ روز اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے وارنٹ کی منسوخی کے لیے عمران خان کی درخواست خارج کردی تھی۔