قلات (پی پی آئی)بلوچستان میں تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہوچکاہے مگر بازار میں درسی کتب دستیاب نہیں ہیں،نصابی کتب نہ ملنے سے اساتذہ اور طلبا وطالبات پریشان ہیں، تفصیلات کے مطابق مارچ کا ہپلا عشرہ گزر چکاہے لیکن سال 2023 کے لیے ایک بھی کتاب مارکیٹ میں نہیں مل رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کتب فروشوں کاکہنا ہے کہ بلوچستان بورڈ کی پہلی سے پانچویں تک درسی کتب موجود ہیں،جبکہ دیگر جماعتوں کی کتب موجود نہیں ہیں