فیصل آ باد(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔فیصل آباد ڈویڑن میں مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی اجلاس ہوا، اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، پارٹی ونگز کے درمیان اشتراک عمل کو مضبوط بنانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، ہماری حکومت ہی مہنگائی میں کمی لاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے، بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنادیا گیا، لیگی کارکنان اور رضاکار یہ گند صاف کرنے میں کردار ادا کریں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ونگ کو مسلم کلچر کی شناخت بنتے ہوئے معاشرے میں نفرتوں کی آگ کو ختم کرنا ہوگا۔
Next Post
ڈور ٹو ڈور جاکر ووٹر لسٹیں بنانے کا قانو ن بنایا گیا تھا تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا:تاج حیدر ن
Sat Mar 11 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کااجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں چیئرمین کمیٹی تاج حیدر نے ادارہ شماریات کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق تاج حیدر نے کہا کہ لسٹوں میں مجھے اور فرحت اللہ بابر کو مرحوم […]
