پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسماری مہم پر اظہار تشویش

بھارتی حکام کومقبوضہ وادی میں فوری طور پر مسماری مہم بند کردینی چاہیے:ایمنسٹی
برمنگھم/سری نگر(پی پی آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مکانات کی مسماری اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیاکے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عہدیداروں ایسٹرڈ لائچ، ایان این سمتھ، بریجٹ کیڈل نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کے ہمراہ برمنگھم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سری نگر، بڈگام، اسلام آباد، بارہمولہ اور شہریوں اور قصبوں میں جاری انہدامی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہاکہ بھارتی انتظامیہ کی طرف سے جاری مسماری مہم مسلم اکثریتی جموں وکشمیر میں پہلے سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں مزید ایک اضافہ ہے، یہ مسماری مہم جبری بے دخلی کے مترادف ہو سکتی ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایمنسٹی انتڑنیشنل کے عہدیداروں نے کہا کہ بھارتی حکام کو فوری طور پر مسماری مہم بند کردینی چاہیے، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت، جس کا بھارت ایک فریق ہے، ہر ایک کو مناسب رہائش کا حق حاصل ہے۔ دوسری جا نب مقبوضہ علاقے میں مسماری مہم کے متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے انہیں کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، ان کے پاس املاک کی ملکیت کی تمام دستاویزات موجود تھے لیکن انتظامیہ نے آناً فاناً بلڈوزر چلا دیے اور انہیں دستاویزات پیش کرنے کا موقع نہیں دیا۔یاد رہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کی زیر کاشت اور نسلوں سے آباد اراضی کو بھی غیر قانونی تجاوزات قرار دیا ہے۔ اس ناروا مہم کے خلاف مقبوضہ علاقے میں گزشتہ ماہ کئی مقامات پربڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس دوران کئی گولوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔