پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو سیاست کرنے کیلئے لاشیں چاہیے، حکومت دینا نہیں چاہتی: شاہد خاقان

کراچی(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بزدل شخص گھر میں بیٹھا ہوا ہے، عمران خان کو سیاست کرنے کیلئے لاشیں چاہیے، حکومت ان کو نعش دینا نہیں چاہتی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف خود دوسروں کی گرفتاری کے دعوے کرتے تھے، عدالت نے ان کو بار بار نہ آنے پر آرڈر جاری کیے ہیں، اگر ملک کا سابق وزیراعظم عدالت کے آرڈر نہیں مانے گا تو کل کو کوئی نہیں مانے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فاشسٹ نظام پہلے بھی چلاتے رہے آج بھی چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں مجھے کوئی تکلیف نہ ہو، سیاسی لیڈر کو تکالیف برداشت کرنی پڑتی ہے، جیلیں بھی کاٹنی پڑتی ہیں، آج ملکی حالات کے حوالے سے ہر ادارے میں لاپرواہی نظر آتی ہے، سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے اور ملکی مسائل کے حل کیلئے بات کرنی چاہیے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ لوگ 15 سال سے عدالتوں میں بیٹھے ہیں ان کو کوئی انصاف نہیں ملتا، لوگ سالوں سے نیب کی جیلوں میں بیٹھے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، ملک میں انصاف کی بات ہوتی ہے، ہمارے ملک میں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، آج پارلیمان مفلوج ہے، سیاست آج نفرت اور دشمنی میں بدل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اعلیٰ عدلیہ نے یہ دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا کہ نیب کی عدالتوں میں کیا ہو رہا ہے، لوگ 10 سال سے عدالتوں میں پڑے ہوئے ہیں نہ فیصلہ ہوتا ہے نہ کیس چلتا ہے، 4 سال سے میرا کیس نیب عدالت میں لگا ہوا ہے، ہم کہتے ہیں کیمرے لگائیں اور لوگوں کو دکھائیں کیس ہے کیا۔