نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یوم پاکستان پر حریت رہنماؤں کاپاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد

پسری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی ایک قوم ہیں اور ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں کیونکہ وہ مضبوط مذہبی، ثقافتی، جغرافیائی اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں جدا نہیں کر سکتی۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے اپنے بیان میں کہاکہ 23مارچ کے دن کوتاریخ میں خصوصی حیثیت کا حامل ہے کیونکہ 1940میں اس دن لاہور میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 14 اگست1947کو برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن پاکستان معرض وجود میں آیا۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی تحریک پاکستان کا تسلسل ہے جس کی قیادت قائد اعظم محمد علی جناح نے کی تھی، پاکستان کشمیریوں کا حقیقی محسن اورسفیر ہے اور اسکی غیر متزلزل حمایت سے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔غلام گلزار نے کشمیریوں کی مسلسل سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ اداکیا۔جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے دیگر رہنماؤں مولوی بشیر عرفانی، فریدہ بہن جی اور ڈاکٹر مصعب نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں پاکستانی حکومت،عوام اورمسلح افواج کویوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان پوری امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے، اسے مسلم دنیا میں اہم سیاسی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جو واضح طورپر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا ضامن ہے، اسوقت ملت کشمیرکی نظریں پاکستان پرلگی ہوئی ہیں کہ وہ مظلوم عوام کی آواز بنے گااور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انکا حق خودارادیت دلانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا۔