نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور

نیب نوٹس کے معاملے میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم
لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد میں درج مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے جبکہ نیب نوٹس کے معاملے پر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا کہا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے عمران خان کی اسلام آباد میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے دونوں مقدمات میں ان کی 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔یاد رہے دو روز قبل محکمہ انسداد دہشت گردی اور گولڑہ پولیس سٹیشن میں درج دو مقدمات میں کہا کیا گیا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر پولیس پر حملہ کیا اور بدامنی پیدا کی۔تاہم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ان کی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے طلب کیے جانے کے نوٹس کو چیلنج کرنے کی درخواست پر جسٹس شہباز رضوی نے انھیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا کہا ہے۔