نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دہشت گرد چھْپ کر ہی عدالت آتے ہیں:مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گرد چھْپ کر ہی عدالت آتے ہیں، وقت دور نہیں منہ چھپا کر آنا پڑے گا۔ عمران خان کے عدالت میں بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال کیا کہ کیا پنکی باجی(بشریٰ بی بی) کو ہیرے اور انگوٹھیاں لیتے ڈر لگا تھا اور ان کی چیخیں نکلتی تھیں؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے، جوڈیشل کمپلیکس پہ مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد بیوی (عمران خان کی اہلیہ) تمہاری ڈر گئی؟۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پہ دیکھتے تھے، اْس وقت شرم اور حیا تھی؟،مریم نواز کے بیڈروم میں رات کوگھسنے کا آرڈر دیتے شرم آتی تھی؟شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب کوحملہ کرنے کا حکم دیتے شرم آتی؟فریال تالپور کوعید پر ہسپتال سے گھسیٹ کر لاتے ہوئے اورمسجدِ نبوی اور لندن میں مجھ پرحملہ کراتے شرم آئی؟ پنکی باجی کو ہیرے،انگوٹھیاں لیتے ڈرلگا اور چیخیں نکلتی تھیں؟۔