نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) انسداد دہشتگردی کی عدالت اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت اور جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ذرا ئع کے مطابق تھانہ کھنہ میں شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جج راجہ جواد عباس نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں کیا الزام لگایا گیا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ الزام یہ ہے کہ شاہ محمود قریشی کی ایما اور سازش پر احتجاج کیا گیا۔جج نے ریمارکس دیے کہ سازش کا گواہ کون ہے؟ دیکھ لیتے ہیں کس نے سازش کی اور کس نے حکم دیا۔ فی الحال عبوری ضمانت دے رہے ہیں۔ عدالت نے 10 اپریل تک شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔