پاکستان نے عالمی عدم استحکام کے درمیان فوری زرعی خوراک کی تبدیلی پر زور دیا

بلوچستان میں جان لیوا شاہراہوں کے حادثات سے نمٹنے کے لیے ٹریکر سسٹم کا نفاذ

پولیس نے منشیات اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 14 ملزمان گرفتار

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 68 ارب روپے مختص

سندھ حکومت کا بڑے امدادی پیکیج کا اعلان، گل پلازہ متاثرین میں ابتدائی چیک تقسیم

گورنر سندھ نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر فورسز کو سراہا، بچے کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پاکستان اور یو اے ای،پاکستان میں پروازوں کے معاہدے پر تقریبا متفق

اسلام آباد (پی پی آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک کا کہنا ہے کہ ہم معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، بہت جلد ایمریٹس کی ایئر بس اے 380 کی کمرشل پروازیں پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردارطیارہ بہت جلد امارات سے پاکستان کیلئے پرواز بھرے گا۔پی پی آئی کے مطابق جواد سہراب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای پاکستان میں پروازوں کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، بہت جلد ایمریٹس کی ایئر بس اے 380 کی کمرشل پروازیں پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اے380 میں مسافروں کی اضافی گنجائش سے کرائے کم کرنے میں مدد ملے گی، دیگر شعبوں سمیت پاکستانی ایوی ایشن میں بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔