یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،تیاریاں جاری ا ا سکولوں اور کالجزکے طلباء و طالبات میں تقاریر، ملی نغموں کے مقابلے ہونگے

کراچی(پی پی آئی) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، جس کی تیاریاں جاری ہیں ،مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں نے23مارچ اور رمضان فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس بھی منعقد کئے ہیں جن میں ا23مارچ یوم پاکستان کی تقریبات اور رمضان فیسٹیول کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے،کراچی شری حقوق کمیٹی کے سربراہ محمد عباس بھٹی نے کہا ہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا اس سلسلے میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں ا سکولوں اور کالجز کے طلباء و طالبات کے درمیان تقاریر، ملی نغموں کے مقابلے ہوں گے اسی طرح رمضان المبارک میں رمضان فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔