نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چھوٹے دکاندار اور تاجر خراب معاشی صورت حال کے باعث مشکلات سے دوچار

کراچی(پی پی آئی) کراچی سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ حبیب اور آل کراچی ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹس ایسوسی ایشن نے چھوٹے دکانداروں کو ہر قسم کے ٹیکس میں چھوٹ، تحفظ اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے دکاندار اور تاجر معیشت کو رواں دواں رکھنے کے لیے فعال کردار ادا کرتے ہیں، ملک میں امن و امان نیزشہر، محلے اور بازاروں میں گہما گہمی دکانداروں کی مرحون منت ہے،پی پی آئی کے مطابق تاجر رہنما شیخ حبیب اور اشرف کاکڑ نے کہاکہ اس وقت چھوٹے دکاندار اور تاجر برادری ملک کے خراب معاشی صورت حال کے باعث بری طرح پِس چکے ہیں، رمضان اور عید قریب ہونے کے باوجود چھوٹے دکاندار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں، بیشترتاجر صبح سے رات تک اپنی دکان پر بیٹھنے کے بعد خالی ہاتھ اپنے گھر واپس جانے پر مجبور ہیں، تا اور ہر آنے والا دن چھوٹے دکانداروں کے لیے کاروبارکے مواقع ختم کررہا ہے۔ بلدیہ سے لے کر ایف بی آر تک ہر قسم کے ٹیکس وصول کرنے والے ادروں کا آسان ہدف چھوٹے دکاندار ہیں، شیخ حبیب اور اشرف کاکڑ نے حکومت سے چھوٹے دکانداروں کو ہر قسم کے ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیاہے۔