جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اب جاتی امرااور بلاول ہاؤس کی دیواریں بھی ٹوٹیں گی: علی امین گنڈا پور

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آ ئی رہنما علی امین گنڈا پور نے مو جو دہ حکو مت کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا کہ یہ عمران خان کے گھر گھسے اور گھر کی دیواریں توڑیں، اب جاتی امرااور بلاول ہاؤس کی دیواریں بھی ٹوٹیں گی۔اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو جس شہر میں بھی ہے جو اس عمل کی سپورٹ کر رہا ہے جو ہمارے لیڈر کے ساتھ زیادتیاں کر رہے ہیں، وہ تیار رہے، اب وہ اپنے گھروں کی حفاظت کرنا شروع کر دے۔جب یہ ہمارے لیڈروں کے گھروں پر چڑھیں گے، ہمارے گھروں پر چڑھیں گے، گھروں کی دیواریں توڑیں گے، چادر اور چاردیواری کا پامال کریں گے تو ان کے گھر بھی محفوظ نہیں ہیں۔ان کے گھر بھی زمین پر ہیں آسمان پر نہیں ہیں، پی ڈی ایم یہ روایت ڈال کر الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔علی امین گنڈا پور نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑو، دو صوبوں میں الیکشن کا اعلان ہوا ہے، آئین کے مطابق آپ نے الیکشن کرانا ہے، جو بھی الیکشن میں رکاوٹ بنا وہ آئین کے مطابق قصور وار ہو گا۔ میں آج برملا کہہ رہا ہوں اسے ہم آرٹیکل چھ لگا کر پھانسی دیں گے، پاکستانی قوم دے گی۔