نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے مفاد کیلئے اپنی ذات کو قربان کرناپڑے تو کوئی قربانی نہیں:وزیراعظم

تھر(پی پی آ ئی)وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفاد کیلئے اپنی ذات کو قربان کرناپڑے تو کوئی قربانی نہیں۔ کوئی آئین وقانون سے بالاتر نہیں، کوئی دہشتگردوں کو پناہ نہیں دے سکتا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق تھر میں 330 میگا واٹ بجلی منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے تھر کے باسیوں کیلئے اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تھرکی ترقی وخوشحالی پاکستان کی ترقی وخوشحالی ہے، تھرکی خوشحالی کاآغازہوچکا،اس سے معیشت کو تقویت ملے گی۔ پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کوشکست فاش ہوگی، ہم ملکر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ چین نے مشکلات کے باوجودسی پیک میں تعاون کیا، اتحادی حکومت سی پیک کو ترقی کا حصہ سمجھتی ہے، سی پیک کا اگلافیز، اکنامک زون، زراعت ہے اب موقع ہے سی پیک کو آگے چلانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وفاق اورسندھ ملکرپلاننگ کریں گے تو پاکستان ترقی کرے گا، پچھلے4سال میں ٹرانسمیشن لائن پرکوئی کام نہیں ہوا تھا تاہم اب ٹرانسمیشن لائن پر تیزی سیکام جاری ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تھرمیں کروڑوں،اربوں ٹن کوئلہ موجود ہے، یہی بجلی امپورٹڈ کوئلے سے بنائی جائے تواربوں ڈالر خرچ ہوں گے۔ تھر کا کوئلہ 100 سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔