پاکستان نے عالمی عدم استحکام کے درمیان فوری زرعی خوراک کی تبدیلی پر زور دیا

بلوچستان میں جان لیوا شاہراہوں کے حادثات سے نمٹنے کے لیے ٹریکر سسٹم کا نفاذ

پولیس نے منشیات اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 14 ملزمان گرفتار

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 68 ارب روپے مختص

سندھ حکومت کا بڑے امدادی پیکیج کا اعلان، گل پلازہ متاثرین میں ابتدائی چیک تقسیم

گورنر سندھ نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر فورسز کو سراہا، بچے کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

مقبوضہ جموں وکشمیر میں پاکستانی پرچموں کی بہار،جنرل عاصم منیر کی تصاویروالے پوسٹر چسپاں سرینگر، اسلام آباد،کپواڑہ اور اننت ناگ سمیت دیگر علاقوں میں بدھ کومسلسل بھارت مخالف احتجاج پوسٹروں میں سبزوسفید پاکستانی پرچم اورپاک فوج کے سربراہ جنرل سید حافظ عاصم منیر کی تصاویر نمایاں

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرمیں سرینگر، اسلام آباد،کپواڑہ اور اننت ناگ سمیت دیگر علاقوں میں بدھ کومسلسل پانچویں روز پاکستانی پرچم لہرائے اورپوسٹر چسپاں کئے گئے جن میں پاکستانی عوام اور حکومت کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی گئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں 23مارچ کو یوم پاکستان منانے کے لیے پاکستانی پرچم لہرائے گئے اور پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں۔ پوسٹروں میں پاکستانی پرچم اورپاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر لگی ہیں۔پوسٹروں میں لکھا گیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے بارے میں پاک فوج کے سربراہ کے بیان سے نہ صرف مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں بلکہ بھارتی میڈیا کے اس حالیہ پروپیگنڈے کی بھی نفی ہوئی ہے کہ تنازعہ کشمیر کو 20سال کے لئے منجمد کردیا گیاہے۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی صورت میں کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور کشمیر کاز کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پوسٹربھارت کے لیے ایک پیغام ہیں کہ وہ اپنے فوجی قبضے اور بربریت کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ پوسٹروں نے بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی کے کشمیریوں کے مطالبے کی بھرپورترجمانی کی ہے۔دریں اثنا مقبوضہ علاقے سے ٹویٹر اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں جن میں پاکستانی بھائیوں کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی گئی ہے۔