اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 168مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5ہزار557کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 136افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 3.02 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہو گیا،جبکہ 23مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔