یوم پاکستان، وفاق اور صوبوں میں توپوں کی سلامی مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد

اسلام آباد/لاہور(پی پی آئی)ملک بھر میں جمعرات کے روز یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے عزت و احترام کے ساتھ منا یا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دْعائیں مانگ کر ہوا۔وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی اور پاکستان ایئر فورس کے دستے نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی تھے۔لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی خصوصی تقریب منعقد کی گی جبکہ ملک بھر میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے زیراہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات منعقدکئے گئے۔