اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے جو ہمیں ماضی کی یاد دلاتا ہے اور آج کا دن موجودہ حالات پر غور و فکر کی دعوت اور خوشحال مستقبل کی تحریک دیتا ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا قیام یقیناً 20 ویں صدی کا ایک معجزہ ہے، گزشتہ 75 سال کے سفر نے ہمیں جنگوں سے نبرد آزما ہوتے اور قدرتی آفات سمیت بہت سے بہرانوں سے نمٹتے دیکھا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کئی مواقع ایسے آئے کہ ہم نے مشکلات پر قابو پایا اور کئی سنگ میل حاصل کئے، ہم نے ان چیلنجز کو نظر نہیں کرنا جو ہمارے سامنے ہیں۔