نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کر دیا: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کر دیا ہے، آئین واضح ہے 90 دن کے اندر الیکشن ہونگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ سپریم کورٹ کا امتحان ہے کہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی غیرقانونی حکومت کو چلنے دیتی ہے یا ان پرآرٹیکل 6 لگاتی ہے، چیف جسٹس کہہ چکے ہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تو مداخلت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے، 13 کا ٹولہ تباہی اور بربادی کی علامت بن گیا ہے، ملک میں اشرافیہ موج کریگی اورغریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جائے گا۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی 3 میٹنگز ناکام ہوگئی ہیں، عالمی مالیاتی فنڈز اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے، پٹرول کی سبسڈی کا ڈرامہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ایک اورٹو ئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ آئین میں 90دن کا ذکرہے،سکیورٹی اورپیسوں کانہیں،انہوں نے اپنی سیاسی ساکھ کیساتھ پاکستان کی ساکھ بھی کھودی ہے،ملک خانہ جنگی کے دہانے پرآگیاہیی،ا آئین کافیصلہ چلے گایا اب عوام کافیصلہ چلے گاساری دنیا کوشک تھایہ الیکشن آگے لیکرجائیں گے،عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے ساری جمہوریت کوداؤ پرلگادیاہے۔