نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی اتحاد و یکجہتی یوم پاکستان کا پیغام بھی ہے اور وقت کی آواز بھی: حمزہ شہباز

لاہور(پی پی آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قومی اتحاد و یکجہتی یوم پاکستان کا پیغام بھی ہے اور وقت کی آواز بھی ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما حمزہ شہباز نے لکھا ہے کہ 23مارچ ہماری قومی تاریخ کا سنہرا دن اورآج ہماری جس منزل کا تعین ہوا اس کا نام پاکستان ہے۔قومی اتحاد و یکجہتی یوم پاکستان کا پیغام بھی ہے اور وقت کی آواز بھی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین و قانون کی پابندی ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے،جھوٹ نفرت اور فسادی سیاست کا اس ملک میں کوئی مستقبل نہیں۔