میاں محمود الرشید کے دورمیں بننے والی تمام ہاؤسنگ سکیموں کا ریکارڈ طلب

لاہور (پی پی آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کابینہ کے وزیر میاں محمود الرشید کے دورمیں بننے والی تمام ہاؤسنگ سکیموں کا ریکارڈ مانگ لیا۔ محکمہ بلدیات کی تمام سکیموں اور ٹینڈرز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیاگیا۔سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے دور میں سکولوں کے تمام منصوبہ جات،ٹینڈرز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیاگیا ہے۔