سعودی دفاعی اتاشی اوربحرین نیشنل گاررڈ کے کمانڈر کو اعلیٰ اعزازات سے نوازے جانے کا ان ممالک میں خیرمقدم

جدہ/بحرین(پی پی آئی)سعودی عرب کے دفاعی اتاشی میجر جنرل (پائلٹ) سٹاف عواد بن عبداللہ الزہرانی کو پاکستان کے اعلیٰ فوجی اعزاز ہلال امتیاز (ملٹری) اوربحرین نیشنل گاررڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازے جانے کا ان ممالک میں خیرمقدم اور پاکستان سے دیرینہ تعلقات کی تجدید کہا جارہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ان دونوں شخصیات کی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں اعلیٰ اعزازات عطا کیے گئے ہیں۔