جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ای او بی آئی پنشنرز کوعید بونس دیا جائے،پنشنرز فورم کی اپیل تاکہ پنشنرز اپنے پوتا،پوتیوں اور نواسہ، نواسیوں کو عیدی دے سکیں

کراچی(پی پی آئی) ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی کل پاکستان تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے بدترین دور میں ساڑھے آٹھ ہزار روپے کی قلیل پنشن سے میاں بیوی کا باعزت گزارہ اور علاج ومعالجہ ناممکن ہے اس لئے عید پر اضافی پنشن بطور عید بونس دی جائے تاکہ پنشنرز اپنے پوتا پوتیوں اور نواسہ نواسیوں کو عیدی دے سکیں۔پی پی آئی کے مطابق پنشن میں آخری بار اضافہ جنوری 2020 ء میں کیا گیا تھا۔ قانون کے مطابق ہر تین برس بعد ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ واجب ہو جاتا ہے۔ لہذاوقت کا تقاضہ ہے کہ تین برس کی طویل مدت گزر جانے اور پنشن فنڈ کی فوری طور پر ایکچوریل ویلیویشن کرانے کے بعد ای او بی آئی پنشن میں فوری طور پر معقول اضافہ کیا جائے۔