ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر، ایک ا ور کشمیری نوجوان کی لاش برآ مد ضلع جموں سے بھارتی پولیس نے سکھ میاں بیوی کو گرفتار کر لیا

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک اور کشمیری نوجوان کی پراسرار حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق 25سالہ سلمان ارشاد وانی کی لاش ہفتے کی صبح سرینگر کے علاقے رام باغ سے برآمد ہوئی۔مقامی لوگوں نے لاش کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پرپولیس کی دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش قانونی کارروائی اپنے قبضے میں لے لی۔ دوسری جا نب بھارتی پولیس نے جموں ضلع میں ایک سکھ خاتون اور اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی پولیس نے سکھ خاتون پرمجیت کور اور اس کے شوہر امرک سنگھ کو ضلع کے علاقے آر ایس پورہ میں گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں کے خالصتان حامی سکھ رہنما کیساتھ تعلقات ہیں۔ بھارتی پنجاب کے سکھ رہنما اور”وارث پنجاب دے“ نامی تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ کے قریبی ساتھی ہیں۔