عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فواد چوہدری کا وزیر اعظم شہباز شریف کے خط پر ردعمل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہبازشریف کی جا نب سے صدر مملکت کو لکھے گئے جوابی خط پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ اگر صدر مملکت کے اسمبلی توڑنے اور نئے الیکشن میں جانے کے اقدام پر عمل ہوتا تو آج ملک اس آئینی،سیاسی اور معاشی گرداب میں پھنسا نہ ہوتا اور ہم ایک مستحکم جمہوریت ہوتے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے خط میں شہباز شریف کو آئین پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ظاہر ہے یہ بات ان کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز ہی نظر آئیگی۔انہوں نے کہا کہ اگر صدر مملکت کے اسمبلی توڑنے اور نئے الیکشن میں جانے کے اقدام پر عمل ہوتا تو آج ملک اس آئینی،سیاسی اور معاشی گرداب میں پھنسا نہ ہوتا اور ہم ایک مستحکم جمہوریت ہوتے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر عارف علوی کو 5 صفحات اور 7 نکات پر مشتمل جوابی خط لکھا ہے۔یاد رہے کہ صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کو 24 مارچ کو خط لکھا تھا۔