اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی سے متعلق شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی سے متعلق شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی سے متعلق شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ کے متعدد فیصلوں پر عملدرآمد روکا، نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا حتمی اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، عدالت نے کہاکہ الیکشن کمیشن نیوٹرل اور خودمختار ہے تو کوئی نگران وزیراعلیٰ کچھ نہیں کر سکتا، فریقین کسی ایک نام پر اتفاق کر لیتے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا ہی نہ۔عدالت نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔