بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

زمان پارک کے باہر کیمپوں میں بجلی چوری کی شکایت، لیسکو نے نوٹس جاری کردیا

لاہور(پی پی آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے زمان پارک کے باہر لگے کیمپوں میں بجلی چوری کی شکایت پر انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر زمان پارک میں بجلی چوری کی اطلاع ملی جس پر لیسکو کی ٹیم چیکنگ کیلئے پہنچی، زمان پارک میں تعینات سکیورٹی نے لیسکو ٹیم کو چیکنگ کی اجازت نہیں دی، اب پولیس سے مدد لینے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔لیسکو کے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ زمان پارک انتظامیہ لیسکو ٹیم کو جب بھی ضرورت ہو چیکنگ میں معاونت کرے، بجلی کے استعمال میں کسی قسم کی بے ضابطگی پائی گئی تو لیسکو کے پاس قانونی چارہ جوئی کا حق ہے۔