پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی

کرا چی(پی پی آ ئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 31 پوائنٹس گر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی مندی کا رجحان رہا، مسلسل دوسرے روز کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 31 پوائنٹس کمی سے 39 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تاہم یہ رجحان برقرار نہ رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 89 لاکھ 6 ہزار 963 شیئرز اور 3 ارب 46 کروڑ 49 لاکھ 6 ہزار 500 روپے کا کاروبار ہوا۔گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا تھا۔