سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں 1989کے بعدجدوجہد آزادی کے دوران 20کشمیری صحافی شہید

سری نگر (پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر دنیا کے خطرناک ترین مقامات میں سے ایک ہے جہاں پریس اور میڈیا سے وابستہ لوگ مشکل ترین حالات میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1989کے بعد سے جاری جدوجہد آزادیکے دوران مقبوضہ کشمیرمیں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی دوران 20کشمیری صحافیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہید ہونے والے ان صحافیوں میں شبیر احمد ڈار، مشتاق علی، محمد شعبان وکیل، ایک خاتون صحافی آسیہ جیلانی، غلام محمد لون، غلام رسول آزاد، پرویز محمد سلطان، شجاعت بخاری، علی محمد مہاجن، سید غلام نبی، الطاف احمد فکتو، سیدن شفیع، طارق احمد، عبدالمجید بٹ اور جاوید احمد میر شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں صحافیوں کو بھارتی فوجیوں کی جانب سے بدسلوکی، اغوا، قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی انتہائی مشکل ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ کشمیری صحافیوں اور بہت سے دیگر مصنفین کو مقبوضۃ علاقے میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران بھارتی پولیس، ایجنسیوں اور فوجیوں کی طرف سے جھوٹے الزامات کے تحت تنگ کیا جاتا ہے، دھمکیاں دی جاتی ہیں، ان پر حملہ کیا جاتا ہے، پولیس اسٹیشنوں اور فوجی کیمپوں میں طلب کیا جاتا ہے اور انہیں حراست میں لیا جاتا ہے۔ آصف سلطان، فہد شاہ، عرفان معراج اور سجاد گل سمیت کئی صحافیوں کو کالے قوانین کے تحت غیر قانونی نظربندی کا سامنا ہے اور وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیرکی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے لیے مختلف دھمکی آمیز ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور 05اگست 2019کے بعد سے جب مودی کی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر دیا تھا صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ “فسطائی مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں میڈیا کوآواز کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیرکے زمینی حقائق کو دنیا سے چھپانے کے لیے کشمیری صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔