زندگی بچانے والی دواوں سمیت کئی دوسری ادویہ نایاب

کراچی(پی پی آئی) ملک بھر میں جان بچانے والی ضروری ادویات کی شدت قلت ہوگئی ہے۔دواساز کمپنیوں کی جانب سے دوائیوں کی غیر اعلانیہ پیداوار روکنے سے زندگی بچانے والی دواوں سمیت کئی دوسری ادویہ نایاب ہوگئیں۔پی پی آئی کے مطابق میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر کینسر، امراض قلب، اعصابی عارضے کے علاج کے لیے ادویات سمیت متعدد ضروری اینٹی بائیوٹک دستیاب ہی نہیں ہیں۔