نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چمن میں زلزلے سے مکان منہدم، 3 بچے جاں بحق، 5 افراد زخمی

چمن(پی پی آ ئی) چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔چمن کے علاقے بلالزئی میں زلزلے کے باعث گرنے والے مکان کے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، جبکہ ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 5 بچے زخمی بھی ہوئے۔ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی فوری مدد کی جائے گی۔واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے گزشتہ رات چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 50 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لیویز فورس کو الرٹ کیا گیا تھا، جہاں بارشوں کے باعث کچے مکانات خستہ حال ہونے کی وجہ سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی۔