جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

راناثناللہ کے فرمودات کھلم کھلااعلان جنگ اورعوام دشمنی کے مترادف ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راناثناللہ کے فرمودات کھلم کھلااعلان جنگ اورعوام دشمنی کے مترادف ہیں وزیرخزانہ کے بیانات نااہلی کااعتراف ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں بیٹھاایک مفروراورعدالتی بھگوڑا لندن سے عدلیہ پرحملہ آور ہورہاہے،اورسیسلین مافیاکاعملی مظاہرہ کررہاہے،بھوک سے مارے لوگ راشن کیلئے جانیں دے رہے ہیں امید ہے اس ہفتے میں عدلیہ کاآئینی اورقانونی تاریخی فیصلہ آجائیگا،پنجاب میں 10دن کیلئے رینجرز کا لگانا حکومت کی نیتوں کی نشاندہی کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ جوسپریم کورٹ کیخلاف اعلان جنگ کریگاتوساری قوم سڑکوں پرہوگی حکومت کے بیانات بتاتے ہیں کہ وہ آئین اورقانون کافیصلہ ماننے کیلیے تیارنہیں ہیں توپھرعوام کے الیکشن کے مقابلے کیلئے تیاررہیں۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن ہی ملک کو افراتفری اورخون خرابے سے بچاسکتاہے عدالتی اصلاحات بل آئین سے متصادم ہے،ملک بندگلی میں داخل ہوچکاہے،آنیوالاہفتہ اہم ترین ہوگاحکومت عدلیہ پرہرطرف سے دباؤڈال رہی ہے عدلیہ وہی کریگی جوآئین اورقانون کے مطابق ہوگاپوری قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے حکومت نے ملک کوداؤپرلگادیاہے۔