بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو قتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے: ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مقبوضہ وادی میں بے گناہ نوجوانوں کے قتل میں تیزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق ڈی ایف پی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو قتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے جہاں پڑھے لکھے بیگناہ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا جا رہا ہے۔بیان میں قابض فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کے تمام واقعات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے تنظیم کے سربراہ شبیر احمد شاہ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی اور نعیم احمد خان سمیت دیگر کشمیری سیاسی رہنماؤں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا کہ آزادی کی حامی قیادت کو کشمیریوں پر بھارت کے وحشیانہ جبر کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے محافظوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو منظر عام پر لانے کی پاداش میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دریں اثناکل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیرشاخ کے رہنما مشتاق احمد بٹ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں حریت رہنماؤں، کارکنوں، انسانی حقوق کے محافظوں، صحافیوں اور نوجوانوں کی مختلف بھارتی جیلوں میں مسلسل غیر قانونی نظربندیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ انکی فوری رہائی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔