بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدلیہ فل کورٹ کے ذریعے آئینی بحران سے نکلنے کی راہ تلاش کرے: خورشید شاہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہم بند گلی میں پہنچ چکے ہیں، اگر کوئی راستہ بن سکتا تو وہ فل کورٹ ہے، تجربے سے بتا رہا ہوں وقت بہت کم ہے، حل نہ نکالا تو کچھ بھی ہو سکتا۔اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی بحران پیچھے رہ گیا، آئینی بحران نے ملک کو لپیٹ میں لے لیا، آئینی و سیاسی بحران کے حل کیلئے نہ کوئی ادارہ بچا، نہ شخصیت۔ انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کے ذریعے عدلیہ آئینی بحران سے نکلنے کی راہ تلاش کرے، آئینی و سیاسی معاملات بند گلی میں چلے جائیں تو گھڑی کی ٹک ٹک شروع ہو جاتی، اگر کچھ غلط ہوا تو اہم ادارے ذمے دار ہوں گے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے فل کورٹ کے ذریعے راستہ نہ نکالا تو پھر کوئی راستہ نہیں نکلنا، بار بار کہہ رہا ہوں، اب صرف فل کورٹ، صرف فل کورٹ ورنہ صرف پچھتاوا۔وفاقی وزیرخورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو مسلط کرنا ہی ملک کو درپیش خرابی کی اصل بنیاد ہے، ضد اور انا نے ملک کو اس دلدل تک پہنچایا ہے، سیاسی بحران کو حل کرنے کے بجائے سنگین آئینی بحران پیدا کر دیا گیا۔