سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اور بیروزگاری خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہے: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر تو دور کی بات یہ 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے، ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ 3 جسٹس کے خلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان رانا ثنااللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے ان ججز نے پی ٹی آئی کے خلاف بھی فیصلے دیئے تھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ من پسند کے فیصلے ججز سے لئے جائیں۔سابق وزیر نے کہا کہ 90 دن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتیں بھی ختم ہو جائیں گی اور ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا، ملک میں جمہوریت انارکی کی طرف چلی جائے گی، مسئلہ 90 روز میں الیکشن کا ہے جو 13 جماعتوں کے ٹولے کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا الیکشن سے فرار ہونا اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنا غریب کا آٹے کے لئے جان دینا سب خطرے کی علامت ہیں، عدلیہ ریڈ لائن ہے، عدلیہ یا سڑکوں پر عوام میں سے ایک کا فیصلہ ماننا ہوگا، اسرائیل ہندوستان سے تجارت اور اثاثوں پر دباؤ کا جواب دینا ہوگا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اور بیروزگاری خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہے، لوگوں کے پاس مردے کی تدفین کے پیسے نہیں ہیں ان کے ڈالر کی قیمت دگنی ہوگئی، ٹی وی چینلز پر پابندیاں لگانے سے سارا ملک سوشل میڈیا کی طرف چلا جائے گا۔