سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پورے ملک میں الیکشن ایک وقت میں ہونا چاہیئں، ایسا نہ ہوا تو انارکی پھیلے گی: رانا ثنا اللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کا فیصلہ فل کورٹ کے ذریعے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن ایک وقت میں ہونے چاہییں اور اگر ایسا نہ ہوا تو ملک میں انارکی پھیلے گی۔اسلام آباد میں مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئین میں درج طریقہ کار کے مطابق کئیر ٹیکر سیٹ اپ کے ذریعے ملک میں فری اورفئیر الیکشن ہونے چاہیں۔ ہمارا موقف پوری قوم کی آواز ہے، سارے حربے ناکام ہونے پر عمران خان نے اسمبلیاں توڑیں، سیاسی عدم استحکام سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا۔ انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے، فیصلہ ایسا ہونا چاہئے جس سے معاملات آگے کی جانب بڑھتے نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ دو صوبائی اسمبلیوں کے پہلے انتخابات ملک کو انارکی کی جانب دھکیلیں گے، پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات ہونے چاہئیں۔ فل بینچ کا مطالبہ ہر طرف سے آ رہا ہے، جمہوریت ہی ملک کے مسائل کا حل ہے۔کل وزیراعظم نے حکومتی موقف پوری وضاحت سے پیش کیا۔ عمران خان کی وجہ سے ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہوا۔ عدالتی بحران کی بنیاد فتنہ خانہ نے ڈالی۔