ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 40مثبت کیسز رپورٹ،2مریض جاں بحق

اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 40مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار881کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 40افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.03 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے2مریض جاں بحق ہو گئے،جبکہ 18مریضوں کی حالت تشویشناک بتا ئی گئی ہے۔