سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے تین اوربے گناہ کشمیریوں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق سرینگر میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے عمر مشتاق خان، مرتضی رشید ڈار اور سجاد احمد ڈار کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے۔ان افراد کے خلاف یہ مقدمہ نئی دہلی کے زیر کنٹرول خصوصی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے جدوجہد کرنے والی حریت پسند تنظیموں کی حمایت کرنے پر درج کیا تھا۔