سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع شوپیاں اور راجوری ضلع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق قابض بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹر ی اہلکاروں نے ضلع شوپیاں کے علاقے چکورہ میں جمعرات کے روز مسلسل دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رکھاہوا ہے۔قابض فوجیوں نے راجوری ضلع کے علاقوں بیری پٹن اور سیوٹ میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔دوسری جا نب بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری کے علاقے میں کنٹرول لائن کے ساتھ ایک ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
Next Post
جی 20ممالک بھارت کی میزبانی میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کریں: شبیر احمد شاہ
Thu Apr 13 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ اور دیگر رہنماوں اور تنظیموں نے جی20 رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ اقوامتحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ خطے جموں وکشمیر میں […]
