ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چمن میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

کو ئٹہ(پی پی آ ئی) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو بھائیوں سمیت تین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق چمن شہر کے نواح میں رحمان کہول کے علاقے میں ہوا، اسسٹنٹ کمشنر چمن عبدالسلام نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ایک گھرمیں پھٹ گیا جو کہ کچھ عرصے سے بند تھا۔ تینوں بچے شاید کھیلنے کی غرض سے اس کا دروازہ پھلانگ کر اندر داخل ہوئے تھے جہاں انھوں نے کسی دھماکہ خیز مواد کو چھیڑا تھا، جس کے پھٹنے سے ان میں سے دو بچے ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔انھوں نے بتایا کہ زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لا کرچل بسے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سال سے 12 سال کے درمیان ہے، ان میں سے دوحقیقی بھائی تھے جبکہ تیسرا بچہ بھی ان کا رشتہ دارہے۔حکام نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد کا تعین کرنے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم کوئٹہ سے طلب کی گئی ہے اور جائزے کے بعد ہی بتایا جاسکے گا کہ آیا پھٹنے والی چیز ’ہینڈ گرینیڈ‘ تھی یا کچھ اور۔ اس بارے میں تحقیقات جاری ہے کہ یہ مکان کن لوگوں کے استعمال میں تھا اور دھماکہ خیز مواد کس کا ہے۔