شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کی ترقی کا جو سفر ہم نے شروع کیا اسے گزشتہ حکومت نے روکا: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں جاری ترقیاتی کاموں اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر وزیر اعظم احد خان چیمہ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی و صوبائی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو امامیہ کالونی فلائی اوور کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے منصوبے کو عوام کے استعمال کیلئے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کو گوجرانوالہ کے عوام کی سہولت کیلئے لاہور، سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے اس حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایک 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔اجلاس کے شرکا سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے مسلم لیگ ن کی حمایت کا انتقام لیا گیا، گزشتہ حکومت کے 4 سال میں پنجاب کو نا اہل اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کے سپرد کیا گیا، وزارت اعلیٰ کے منصب کو وفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاحی منصوبے جو اب تک مکمل ہو کر لوگوں کی مشکلات میں کمی کر چکے ہوتے وہ سالہا سال تاخیر کا شکار رہے، انہوں نے ہدایت کی کہ ان تمام جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔