پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایک ہی دن عام انتخابات کا انعقاد، جماعت اسلامی عید کے بعد اے پی سی بلائے گی

لاہور(پی پی آ ئی) جماعت اسلامی نے عید الفطر کے بعد ون پوائنٹ ایجنڈے پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع کے مطابق سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت کیلئے آل پارٹیز کانفرنس جماعت اسلامی کی قیادت میں ہو گی، کانفرنس میں عمران خان اور شہباز شریف کو بلانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے گئے، آل پارٹیز کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا “عام انتخابات کے ایک ہی دن انعقاد پر اتفاق رائے” ہوگا۔جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ مختلف تاریخوں میں انتخابات کا انعقاد ملک کے مفاد میں نہیں لہٰذا حکومت اور اپوزیشن الیکشن پر ایک تاریخ میں اتفاق کریں، حکومت کو اکتوبر سے قبل جبکہ تحریک انصاف کو مئی کے بعد الیکشن کیلئے رضامند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے نامزد وفود سے جماعت اسلامی کی قیادت کے اے پی سی سے پہلے مذاکرات ہوں گے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق گزشتہ روز شہباز شریف اور عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کر کے ابتدائی بات چیت کا آغاز کر چکے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کو جماعت اسلامی سے معاملات آگے بڑھانے کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا۔